معذوروںکا عالمی دن آج ‘ خوبصورت پرفارمنس ‘ مقابلے

معذوروںکا عالمی دن آج ‘ خوبصورت پرفارمنس ‘ مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو ‘ بہاولپور ( تحصیل رپورٹر ‘ ڈسٹرکٹ بیورو ‘ بیورو رپورٹ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن آج منایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )

 کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے،اس روز حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں خصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا،اس حوالے سے کوٹ ادو میں بھی آج الخدمت فانڈیشن کوٹ ادوزیراہتمام11بجے دن معزوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک تقریب ہوگی،معذور افرادکے عالمی دن کو منانے کا آغاز 1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کے لیے قرارداد پاس کرکے کیا گیا جس کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ سپیشل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے بچوں نے خوبصورت پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نویدا ختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کے عزم کا دن ہے کہ ہم ملک میں مختلف معذرو ی کے شکار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہتر سے بہترین کاوشیں کریں گے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاول پور کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالہ سے رشدیدیہ آڈیٹوریم بہاول پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد جاوید، ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن عمر شریف،سوشل ویلفیئر آفیسر اصغر شاہین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندہ پروفیسر راشد ندیم بودلہ سمیت سپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاول پور صدر کے بچے موجود تھے۔تقریب میں خصوصی بچوں نے نعت خوانی، ملی نغمے اور مقامی لوک گیت پیش کئے اور اپنی کامیابیوںپر مشتمل کہانیاں بھی سنائیں۔پروفیسر راشد ندیم بودلہ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے خصوصی افراد کے مسائل اور ان کے حل سمیت ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کے لئے خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کی اہمیت پر زور دیا۔دریں اثناءخصوصی بچوں نے مزاحیہ ڈرامے اور لوک گیت سنا کر سامعین سے داد وصول کی۔تقریب کے آخر میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے شاندار پروگرام آرگنائز کرنے والوں میں حوصلہ افزائی کی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔