بجلی چوروں ‘ نادہندگان کیخلاف آپریشن ‘ جرمانے ‘ دو افراد گرفتار  

  بجلی چوروں ‘ نادہندگان کیخلاف آپریشن ‘ جرمانے ‘ دو افراد گرفتار  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مز(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )

ید84 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔41 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،مزید2 افراد موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو74 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااورجرمانے کی رقم میں سے 15لاکھ روپے موقع پر وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔یکم دسمبر2023ءکوملتان سرکل میں17بجلی چوروں کو1630000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور7 مقدمات درج ہوئے۔ڈی جی خان سرکل میں 14 صارفین 530000 روپے جرمانہ اور14مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے 2افراد کو گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں6صارفین کو860000 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں8صارفین کو390000روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،ساہےوال سرکل میں13صارفین کو2230000 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں4صارفین کو110000 روپے جرمانہ عائد اور4 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں10 صارفین کو950000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،بہاولنگر سرکل مےں3 صارفین کو110000 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج ،خانےوال سرکل میں9 صارفین کو640000روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔جنوبی پنجاب میں رننگ اور ڈیڈ ڈےفالٹرز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک روز میں ایک کروڑ79لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے ۔