ڈیرہ : 194سرکاری سکولوں کیلئے فرنیچر خریدار ی کا فیصلہ 

  ڈیرہ : 194سرکاری سکولوں کیلئے فرنیچر خریدار ی کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازیخان کے 194 سرکاری(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )

 سکولوں میں ای سی سی ای کلاس رومز فرنیچر کی خریداری کے حوالے سے اوپن سیشن کا انعقادکیاگیا جس میں بتایاگیا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع کے منتخب شدہ سکولوں میں 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے معیاری ابتدائی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی ای -سی- سی- ای کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں جس کا مقصد 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے دوستانہ اور خوشگوا ر تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے.مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ کی ہدایات کے مطابق کمیونٹی ڈریون سکولز ڈویلپمنٹ اپروچ کے تحت پی-ایچ- سی-آئی-پی کے منتخب شدہ سکولوں میں سکول کونسلز کے ممبران کی باہمی مشاورت سے فرنیچر کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں قائد اکیڈمی، ڈیرہ غازی خان میں سکول کونسلز ممبران کے لیے ای -سی- سی- ای کلاس رومز کے لیے فرنیچر کی خریداری کے حوالے سے اوپن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔