رحیم یار خان ‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ ایک کلو سے زائد چرس برآمد

رحیم یار خان ‘ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ‘ ایک کلو سے زائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) ڈی ایس پی لیاقت پور ملک محمد اسلم صابر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر )

کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پکالاڑاں جبران جیراڈ اور ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ۔ اے ایس آئی محمد علی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر سے اطلاع پاکر پل نہر محمد واہ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش راشد چانڈیہ کو 1 کلو 360 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا، دوسری کارروائی میں اے ایس آئی شہباز کلیم نے ہمراہی اہلکاروں کے ہمراہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چک 119 این پی کی قریبی سڑک سے منشیات فروش آصف جٹ کو 57 کپی شراب برآمد ہونے پر پکڑ لیا، پولیس نے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔