عوام ‘ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہمارا مشن ‘ افتخار احمد خان 

عوام ‘ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہمارا مشن ‘ افتخار احمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے ہم عوام دوست پارٹی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سابق وزیر مملکت امیدوار این اے 176 نوابزادہ افتخار احمد خان نے شاہجمال کے مختلف علاقوں میں جماعت کے تاسیسیپرگراموں میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہماری تاریخ رہی ہے کہ ہم نے عوام کو ہمیشہ مشکل حالات سے نکالا ہے اور پسماندہ طبقات کا خیال رکھا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لے کر بے روزگاری کے خاتمے تک ہم نے اپنی کاردگی سے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔ہم نے اپنی کارکردگی سے پروپیگنڈہ اور کردار کشی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔پیپلز پارٹی کا شروع سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر کروائے جائیں تاکہ ہم وہ جیت کر عوام کی خدمت کر سکیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی بھرپور حمایت سے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنوائے گی۔