ملتان : بزنس مین اغوا ‘ ورثا سے دو کروڑ روپے تاوان طلب

ملتان : بزنس مین اغوا ‘ ورثا سے دو کروڑ روپے تاوان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس ملازمین کا بزنس مین کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے کا معاملہ ۔ملزمان کی جانب سے مغوی کے لواحقین سے دو کروڑ رو(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

پے تاوان وصول کرنے کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جس میں اغوا کار اغوا ہونے والے عبداللہ کی گھر والوں سے بازیابی کیلئے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر رہا ہے ۔جبکہ مغوی کے گھر والے اغوا کار کو کہہ رہے کہ ہمارا کون سا سونے کا کاروبار ہے ۔جو اتنی بڑی رقم کا تقاضہ کر رہے ہو ۔اس بات پر اغوا کار کہتا ہے کہ میرے بھائی ہمیں ایک ایک چیز کی رپورٹ ہے ہر چیز اس کے موبائل میں موجود ہے ۔دو کروڑ دو ۔انکار پر اغوا کار مغوی کو انڈیا لیجانے دھمکی دیتے رہے ۔واضح رہے اس واقعہ میں شامل ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔جبک دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔سی پی او کے حکم پر مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔