ملتان : 25نابینا افراد تین ماہ کیلئے سکولوں میں تعینات

ملتان : 25نابینا افراد تین ماہ کیلئے سکولوں میں تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولزملتان نے 25 نابیناافراد کو تین ماہ کےلئے سکولوں میںتعینات کردیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت کے احکا(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

مات کی روشنی میں 25 نابیناافراد(وی آئی پیز)کو 89دنوں کےلئے سکولوں میں غیر ہنر مند افراد کی کیٹگری میں تعینات کیا جاتا ہے جس کے عوض کوماہانہ 26ہزار روپے اعزایہ ملے گا تعیناتی کے یہ احکامات صرف ایک بار کےلئے ہیں جن افراد کو تعینات کیا گیاہے ان میں محمد اویس،حماد رضا، محمد زاہد، طاہر رشید، محمد عمران، معینہ سلیم، محمد عرفان، عمران مبشر، سیدنجف علی، محمد شعیب، ماہ رخ سعید، مجاہداحمد، جیند ریاض، قمرزمان، محمد ظفراقبال، حافظ ہارون، محمد شہر وز، محمد شفیق، محمد راشد، شہراز، محمد عثمان ستار، کوثر، حمزہ محمد امین محمد فضل، اورشازیہ تبسم شامل ہیں۔