ضلع بہاولپو ر‘ چار صوبائی نشستوں کیلئے احمد پور شرقیہ سے متعدد امیدوار آمنے سامنے ‘ (ن) لیگ کی _©ٹکٹیں حاصل کرنیکا فیصلہ ‘ درخواستیں جمع ‘ بھاگ دوڑ 

ضلع بہاولپو ر‘ چار صوبائی نشستوں کیلئے احمد پور شرقیہ سے متعدد امیدوار آمنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچ شریف ( نمائندہ پاکستان )ضلع بہاولپور کی چار صوبائی نشستو(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )

ں کے لیے تحصیل احمد پور شرقیہ سے پانچ امیدواروں قاضی عدنان فرید، حسن عسکری شیخ،ملک نوید خالد وارن،عارف عزیز شیخ اور سردار ملک خالد محمود وارن نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی ہیں،۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے قاضی عدنان فرید ،پی پی 250 اوچ شریف سے عارف عزیز شیخ، ملک نوید خالد وارن، پی پی 248 سے حسن عسکری شیخ اور پی پی 251 سے سردار ملک خالد محمود وارن ن لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔قاضی عدنان فرید اور سردار ملک خالد محمود وارن کے خلاف کوئی دوسرا امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے سامنے نہیں آیا جبکہ حسن عسکری شیخ کو پی پی 248 میں چوہدری سعد مسعود اور عارف عزیز شیخ کو پی پی 250 اوچشریف کی ٹکٹ کے لیے ملک نوید خالد وارن کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی 245 سے محمد کاظم پیرزادہ، پی بی 246 سے محمد افضل گل، پی پی 248 سے چوہدری سعد مسعود ،پی پی 252 سے میاں شعیب اویسی ،پی پی 253 سے ملک ظہیر اقبال چنڑ،محمد بلال بلوچ، حسن نواز چوہدری پی پی 253 اور54 سے محمد وسیم حسن ،پی پی 254 بہاولپور شہر کے نشست کے لیے رانا محمد طارق خان ، محمد ندیم مہرانی اور عقیل نجم ہاشمی ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔