افسروںکیخلاف انکوائریز ‘مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت لازم قرار ‘ اینٹی کرپشن اختیارات محدود ‘ نوٹیفکیشن بھی ریلیز 

افسروںکیخلاف انکوائریز ‘مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن(بقیہ نمبر11صفحہ6پر )

 کے اختیارات محدود کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے افسران کیخلاف انکوائریز، مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلی پنجاب کی اجازت لازم قرار ‘سیکرٹریز کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے۔ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کو دیدیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز اور گریڈ 17 کے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیدیا گیا۔اختیارات میں کمی کا حکومت پنجاب نے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔