بہاولپور پولیس کا ملتان ائیر پورٹ پر آپریشن ‘ اشتہاری گرفتار ‘ تحقیقات شروع

بہاولپور پولیس کا ملتان ائیر پورٹ پر آپریشن ‘ اشتہاری گرفتار ‘ تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور پولیس نے 2020میں بیرون (بقیہ نمبر12صفحہ6پر )

ملک فرار ہونے والے اشتہاری کو بذریعہ انٹر پول ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے 2020میں ملک سے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری محبوب احمد ولدخادم حسین جو کہ مقدمہ نمبر 29/20بجرم 302/109/148/149ت پ (قتل) میں تھانہ ڈیراورپولیس کو مطلوب تھا، کو بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کروا کر بیرون ملک سے واپسی پر ملتان ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے بہاولپور لایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔