کڈنی سنٹر ملتان ‘ ریجنل بلڈ سنٹر ٹیموں کی مشترکہ تقریب 

کڈنی سنٹر ملتان ‘ ریجنل بلڈ سنٹر ٹیموں کی مشترکہ تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز / کڈنی سنٹر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )

 ہسپتال پاکستان کا پہلا تھیلیسیمیا سکرینڈ ہسپتال بن چکا ہے ۔ یہ اعزاز کڈنی سنٹر نے اپنے ادارے کے تمام افراد جو کہ 684 ملازمین پر مشتمل ہے ان سب ملازمین کے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرکے اپنے نام کیا ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈائریکٹر کڈنی سینٹر پروفیسر ڈاکٹر علی عمران زیدی کی سربراہی میں کڈنی سینٹر اور ریجنل بلڈ سینٹر کی ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کڈنی سینٹر ڈاکٹر عمران زیدی کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح سے ادارے اپنے ملازمین کے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کروا کے ان کی کونسلنگ کرتے رہے تو وہ دن بہت دور نہیں کہ پاکستان تھیلیسیمیا فری بن جائے گا،اس موقع پر ٹیم کو مبارکباد دینے اور حوصلہ افزائی کیلئے کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر کڈنی سنٹر ہسپتال ملتان ڈاکٹر علی عمران زیدی ،کرنل ارشد عزیز انچارج سیکورٹی، ڈاکٹر فرخ ضیا ہیماٹولوجسٹ ، محسن عباس سینئر مینیجر ریجنل بلڈ سنٹر ملتان سید عاصم رضا شاہ اسسٹنٹ مینیجر ریجنل بلڈ سنٹر ملتان موجود تھے سید عاصم رضا شاہ نے بتایا کہ پہلے دن سے عمران شہزاد مینجر ایڈمن اور انکی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہے اور اس کام کے حوالے سے میٹنگز ہوتی رہیں اور عمران شہزاد اس کام کی نگرانی کرتے رہےکڈنی سنٹر کی ٹیم جو اس سارے کام میں شامل رہی خصوصی مبارکباد کی حق دار ہے ۔ جسمیں ناصر عباس ڈپٹی مینیجر ایڈمن ، آصف انور اسسٹنٹ مینیجر ایڈمن محمد اختیار نرسنگ ، محمد عمر صدیق لیب ، سجاد احمد شامل ہیں۔