موروثی سیاست 9 مئی کی طرح سنگین معاملہ ، محمد علی درانی 

موروثی سیاست 9 مئی کی طرح سنگین معاملہ ، محمد علی درانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر علی گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرکے جماعت کو مورو(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

ثی سیاست کی بیماری سے بچالیا ہے اور اپنے مدمقابل خاندانی آمریت کے علم بردار لیڈروں کو الیکشن سے پہلے شکست دے دی ہے، اس اقدام کے ذریعے عمران خان نے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مفاہمت کے تمام دروازے کھول دئیے ہیں پی ٹی آئی کے اندر تمام لیڈر بیرسٹر علی گوہر کا احترام کرتے ہیں اہل ترین فرد کو پارٹی چئیرمین کی ذمہ داری دے کر عمران خان نے جماعت کو سیاسی ادارہ بنانے کے عمل کا آغاز کردیا عمران خان نے پارٹی عہدے سے دست بردار ہوکر خود کو عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا ہے ایسے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دینا ملکی اداروں کی ذمہ داری ہے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چئیرمین نامزد ہونے پر مبارک دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ اصل مبارک کے مستحق عمران خان ہیں جنہوں نے اس فیصلے کے ذریعے موروثیت کے علمبردار سیاست دانوں کو کلین بولڈ کردیا ہے موروثی سیاست 9 مئی کی طرح سنگین معاملہ ہے۔ 

محمد علی درانی