پی ٹی آئی ۱نٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہیں،سربراہ پلڈاٹ

  پی ٹی آئی ۱نٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہیں،سربراہ پلڈاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیٹ نیوز ) پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری این جی او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈویلمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی(پلڈاٹ) (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )

کے سربراہ احمد بلال محبوب نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع قرار دیدیا،عجلت میں الیکشن کرانا پی ٹی آئی کے حق میں نہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر انتخابات میں بلے کا نشان حاصل کرنے کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جس میں عمران خان نے حصہ نہیں لیا، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں گوہر خان بلا مقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹرز لسٹ نہیں دی گئی، اکبر ایس بابر کو مقابلہ کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیے تھا۔

سربراہ پلڈاٹ