ویمن یونیورسٹی ‘ کانووکیشن تیاریاں ‘آج فائنل ریہرسل 

  ویمن یونیورسٹی ‘ کانووکیشن تیاریاں ‘آج فائنل ریہرسل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب کی ریہرسل آج ہوگی تمام طالبات شرکت کریں گی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کا چھٹا (بقیہ نمبر17صفحہ6پر )

کانووکیشن کل چار دسمبر کوہوگا جس میں چانسلرانجینئر بلیغ الرحمان شرکت کریںگے، تقریب کو احسن طریقے سے تکمیل تک پہنچا نے کےلئے ریہرسل کا انعقاد کیا جائے گا کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ یونس کا کہنا ہے کہ تمام طالبات اور فیکلٹی ممبران کا اس تقریب میں شرکت کرنا لازم ہے جو ریہرسل میں شرکت نہیں کرے گا وہ مرکزی تقریب میں شامل نہیں ہوسکے گا،ریہرسل میں شرکت کرنے والی طالبات اپنا رجسٹریشن کارڈ اپنے ساتھ لائیں گی جوان کے شعبے سے جاری کیا جائے گاجبکہ کانووکیشن کا کاسٹوم کرائے پر دستیاب ہوگا،کاسٹوم کرائے پر دینے والی فرم ریہرسل تقریب سے قبل متی تل کیمپس میں موجود ہوگی جو سیکورٹی کے عوض کاسٹوم کرائے پر دے گی کانووکیشن میں طالبات کے اہل خانہ بھی شرکت کرسکیں گے تاہم ان کو یونیورسٹی کے قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے ریہرسل تقریب کےلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام عملے کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔