معمولی بات پر جھگڑا ‘ خاتون قتل ‘ شوہر موقع سے فرار

معمولی بات پر جھگڑا ‘ خاتون قتل ‘ شوہر موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر ) 15 روز بیاہ کر گھر لانے والی بیوی کو مبینہ طور پر شوہر نے تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )

ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا۔ چک نمبرچک نمبر629/TDA کے رہائشی عرفان گل نے 15روز قبل جہانیاں کی رہائشی شکیلہ بی بی سے شادی کی تھی۔ گزشتہ شب کسی بات پر میاں بیوی کے درمیان تکرار ہوگئی۔ جس پر مبینہ طور پر خاوند عرفان گل نے شکیلہ بی بی کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے شکیلہ بی بی کی موت واقع ہوگئی۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔معلوم ہواہے عرفان گل فیصل آباد کا مستقل رہائشی ہے۔ اور چک نمبر629/TDA میں اسکی زرعی اراضی ہے۔مقتولہ شکیلہ کے ورثا کو خبر ملی تو جہانیاں سے چوک سرورشہید پہنچے اور انہوں نے ہی پولیس کو قتل کے وقوعہ کی اطلاع دی پولیس تھانہ صدر چوک سرورشہید ۔ نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا