دکانداروں کا فٹ پاتھوں پر قبضہ ‘ راستے بند ‘ انتظامیہ غائب 

  دکانداروں کا فٹ پاتھوں پر قبضہ ‘ راستے بند ‘ انتظامیہ غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(نمائندہ خصوصی) خانیوال اندرون شہر کے عین وسط میں واقع اکبر بازار کے چاروں اطراف سڑکوں کے دونوں اطراف میں قائم فٹ پاتھوں پر بااثر دکاندار(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )

وں نے ناجائز قبضے جما کر فٹ پاتھوں کو دکانوں کا حصہ بنالیا ہے۔اس وقت، الیکٹرونکس کی اشیا، فرنیچر، کپڑے، مرغی فروشوں، ہوٹلز، شوارما فروش، بیکریز، چائے کی دکانیں،لنڈا کا سامان، کتابوں کی دکانیں، موبائل فونز کے سٹالز وغیرہ کے مالکان نے فٹ پاتھوں پر میونسپل کمیٹی کے عملے کی مدد سے نہ صرف قبضے جما لئے ہیں بلکہ فٹ پاتھوں کے ارد گرد نصب آئنی جنگلے بھی اکھاڑ کرکباڑیوں کے ہاتھوں فروخت کر نے شروع کررکھے ہیں جس کی وجہ سے خواتین،معصوم بچوں سمیت معمر شہریوں کو سڑکوں پر پیدل چلنا پڑتا ہے جس کے باعث حادثات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔