خانیوال : غیر قانونی ‘ نت نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹیں عام ‘ جگہ جگہ دکانیں قائم ‘ وارداتیں ڈبل 

خانیوال : غیر قانونی ‘ نت نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹیں عام ‘ جگہ جگہ دکانیں قائم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) خانیوال ضلع بھر میں حکومتی پابندی کے باوجو(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )

د غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں اندرون شہر ومضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آتی ہیں،غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والے دکاندارگاہکوں کو نت نئے ڈیزائن کی نمبر پلیٹیں آویزاں کرنے کے لئے متوجہ کرتے ہیں، شہر بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹیں بنانے والی دکانیں نت نئے ڈیزائنوں کی نمبر پلیٹوں سے سجی ہوئی ہیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کی بھی چیک کریں مگر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار صرف چالان کرنے اور ٹارگٹ پورا کرنے تک محدود ہوتے ہیں، جب تک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اورنمبر پلیٹس تیار کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد نہیں کئے جاتے اسو قت تک یہ سلسلہ نان سٹاپ جاری رہے گا، قانونی طور پر گاڑیوں کے مالکان کو مہیا کی گئیں نمبر پلیٹیں ناصرف جرائم کی شرح میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں بلکہ گاڑیوں کی چوری کا سلسلہ بھی تھم سکتا ہے