بچوں کی گرفتاریاں ‘ ایف آئی آر ز خانیوال میں وکلا کا احتجاج عدالتی بائیکاٹ ‘نعرے بازی 

بچوں کی گرفتاریاں ‘ ایف آئی آر ز خانیوال میں وکلا کا احتجاج عدالتی بائیکاٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پرقانو(بقیہ نمبر23صفحہ6پر )

ن نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے انڈرایج بچوں کے خلاف ایف آئی آرز، گرفتاریوں خلاف مکمل طور پر ہڑتال رہی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا کاشف علی خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ انڈرایج بچوں کے خلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور نابالغان جو قوم کے مستقبل کے معمار ہیں انکے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف اور قابل مذمت فعل ہے وہ وکلا اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس پنجاب سے استدعا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ کیا جائے اور انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ قانون پر علمداری کیلئے باقاعدہ تشہری مہم شروع کی جائے سکولوں میں جانے والے طالب علموں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دی جائے