حاصل پور : پولیس آپریشن ‘ 26موٹر سائیکل برآمد ‘ متعدد گرفتار

حاصل پور : پولیس آپریشن ‘ 26موٹر سائیکل برآمد ‘ متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور ‘ حاصل پور (ڈسٹرکٹ بیورو ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائند پاکستان ‘ نامہ نگار ) تھانہ سٹی پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل حاصل پورجام محمد سلیم کی سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حاصل پور عامر لعل اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے شب و روز کی محنت کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث غضری گینگ کا سرغنہ عمران غضری کو ساتھی سمیت(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )

 گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران اینٹروگیشن سٹی حاصلپورکے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیتی 11عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مبلغ1,20,000/-روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ 

ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل حاصل پور جام سلیم اختر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ قائم پور احمد چیمہ اور انکی ٹیم نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کر لی. قائم پور کے شہری آئے روز موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پریشان تھے جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملزم شہزاد اور مناف کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 15 موٹر سائیکل برآمد کئے اور نقدی چھ لاکھ 45 ہزار روپےکی رقم بھی برآمد کی