شجاع آباد : کیری ڈبے ، ٹرالر میں خوفناک تصادم ، دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

شجاع آباد : کیری ڈبے ، ٹرالر میں خوفناک تصادم ، دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ‘ شجاع آباد ‘ سکندر آباد ( وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی‘تحصیل رپورٹر ) بنگالہ موڑ کے قریب دھند کے باعث خوفناک پیش آیا ۔ حادثہ بولان وین ٹرالر سے جاٹکرائی بولان وین میں سوار ایک فیملی کے4افراد موقع پر جاں بحق دوبچوں سمیت تین افراد شدید ززخمی ہوگئے سیکو نے بولان وین کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالازخمیوں کو طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا حادثے سے جلالپور شجاع آباد روڑ ایک گھنٹے تک ٹریفک کے لیے بند رہاپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی حادثے میں بولان وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی چار لاشیں ایک ساتھ گھر پہنچے پر کہرام مچ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )

 گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے بنگالہ موڑ کے قریب تیزرفتار بولان وین سامنے سے آنیوالے ٹرالے سے جاٹکرائی جس سے بولان وین میں سوار چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوبچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ریسیکو ہنگائی حالت میں موقع پر پہنچی اور بولان وین کو کاٹ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو نکلا گیا زخموں کو ریسیکو نے فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جا ں بحق افراد میں 30سالہ منیر55سالہ قربان45سالہ عقیلہ30سالہ طاہرہ شامل ہے جبکہ زخمی ہونیوالو ں میں 4سالہ قمر5سالہ شاہین25سالہ کاشف شامل ہیں جاں بحق اور زخمیوں کو تعلق ایک فیملی سے بتایاجاتاہے چار افراد کی لاشیں ایک ساتھ گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا علاقے کی ہر آنکھ اس حادثے پر اشکبار تھی جائے حادثہ پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی حادثے کی وجہ سے جلالپور پیروالہ شجاع آباد روڑ ٹریفک کے لیے ایک گھنٹے بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیاگیاجبکہ افسوس ناک حادثے پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،عبدالقادر گیلانی افسرخان چاکرانی نے اظہار افسوس کیا او رکہاکہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں