نشتر ہسپتال : زیر علاج بزرگ جاں بحق لاش سرد خانے منتقل ‘ ورثا کی تلاش شروع

نشتر ہسپتال : زیر علاج بزرگ جاں بحق لاش سرد خانے منتقل ‘ ورثا کی تلاش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں زیر علاج معمر شخص دم توڑ گیا،پولیس نے نعش قبضے میں لیکر سرد خانے منتقل کردی اور ورثاکی تلاش کے لیئے پوچھ گچھ شروع کردی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )

ہے۔تفصیل کے مطابق 21نومبر کو ریسکیو1122عید گاہ سے بے ہوشی کی حالت میں معمر شخص کو نشتر ہسپتال لائی تھی جس کی شناخت کرم دین کے نام سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرزنے معمر شخص کو وارڈنمبر11منتقل کرکے علاج معالجہ جاری تھا کہ معمر شخص دوران علاج نشتر ہسپتال میں چل بسا،واقع کی اطلاع نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرزنے پولیس کو دی گئی ،پولیس نے معمر شخص کی نعش قبضے میں لیکر سرد خانے منتقل کردی اور ورثا کی تلاش کے لیئے پوچھ گچھ شروع کردی۔