میلسی : این اے 159الیکشن کمیشن کی طرف سے حدود کا مکمل تعین ‘ زیادہ تر پرانے علاقے 

میلسی : این اے 159الیکشن کمیشن کی طرف سے حدود کا مکمل تعین ‘ زیادہ تر پرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی(نامہ نگار)8 فروری 2024 کے انتخابات میں میلسی کے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )

 واحد قومی حلقے این اے 159 کی حدود کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعین کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق فارم 7 کے مطابق حلقہ این اے 159وہاڑی "4"میں پوری میونسپل کمیٹی میلسی ، مکمل ٹان کمیٹی جلہ جیم ،مکمل ٹان کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے علاقے شامل کیے گئے ہیں ۔جبکہ تحصیل میلسی کی قانون گوئیاں جن کے تمام علاقے اس قومی حلقے میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قانون گوئی حلقہ میلسی ون ،میلسی 2 ،فتح پور ،لال سگو محفوظ آباد ،ٹبہ سلطان ہور قانون گوئی حلقہ اور قانون گوئی حلقہ 7 آر اور قانون گوئی حلقہ گڑھا موڑ شامل ہیں یادرہے کہ پہلے میلسی کے اس قومی حلقے کا نمبر این اے 165 وہاڑی 4 تھا جسے اب حلقہ این اے 159 وہاڑی 4 کر دیا گیا ہے