ضلع بہاولنگر ‘4قومی ‘ آٹھ صوبائی حلقوں کیلئے 46امیدوار‘ مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ حاصل کرنیکا مقابلہ ‘ درخواستیں جمع ‘ انٹرویوز

  ضلع بہاولنگر ‘4قومی ‘ آٹھ صوبائی حلقوں کیلئے 46امیدوار‘ مسلم لیگ (ن)کی ٹکٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چشتیاں(نمائندہ پاکستان )پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈویژن کے تین اضلاع بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یارخاں (بقیہ نمبر31صفحہ6پر )

میں قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوارو ں کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ڈویژنل کوارڈینیٹر و ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری نورالحسن تنویر ،ڈویژنل سیکرٹری جنرل میاں کاظم علی پیرزادہ ۔کوارڈینیٹر ضلع بہاولپور حماد انور ٹیپو ،کوارڈینیٹر چوہدری سعود مجید، کوارڈینیٹر الیکشن سیل ڈویژن بہاولپور سید مظہر علی شاہ ،چوہدری عدیل پو مشتمل ڈویژنل کمیٹی نے بہاولپور میں امیدواروں کے انٹرویو کئے اور تمام معلومات حاصل کیں۔ضلع بہاولنگر کے قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کیلئے 46امید واروں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔قومی اسمبلی حلقہ 160منچن آباد میاں عبدالغفار وٹو،این اے 161بہاولنگر میاں عالم داد خاں لالیکا،رانا عبدالرﺅف ،این اے 162چوہدری نورالحسن تنویر،این اے 163چوہدری احسان الحق باجوہ۔صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 237منچن آباد میاں فدا حسین وٹو،فیصل بشیر،پی پی 238منچن آباد بہاولنگر رانا عبدالرﺅف،رانا عاطف رﺅف،محمد شفیق،میاں فیض،غلام ربانی،منظر علی،سہیل خاں زاہد،پی پی 240بہاولنگر رانا عبدالرﺅف ،رانا عاطف رﺅف،آصف منظور موہل،ملک عبداللہ،محمد شہزاد وٹو،محمد جنید خاکوانی،میاں احمد حسن لکویرا،غلام ربانی،فضل محمود جوئیہ،نعمان اصغر،پی پی 241ہارون آباد ڈاکٹر مظہر اقبال،عبدالخالق،مشتاق احمد شہزاد،پی پی 242فورٹ عباس چوہدری محمد ارشد لیڈر،مظفراقبال،حاجی اعجاز احمد ،ذوالفقار علی برق،محمد غازی،محمد احمد نعیم،محمد نعیم انور،ڈاکٹر سعید عمران،پی پی 243ڈاہرانوالہ چوہدری زاہد اکرم،پی پی244چشتیاں چوہدری کاشف محمود،چوہدری محمد جمیل،چوہدری امان اللہ باجوہ،میاں عبدالمجید جتالہ،چوہدری ظفر اقبال،محمد عالم شامل ہیں،ضلع بہاولنگر کے قومی وصوبائی حلقوں کے پارٹی ٹکٹ 8دسمبر کو لاہور میں دئے جائیں گے۔