موٹر سائیکلوں میں ٹکر ‘ نوجوان زندگی کی ریس سے آﺅٹ

  موٹر سائیکلوں میں ٹکر ‘ نوجوان زندگی کی ریس سے آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود نزد خواجہ فرید یونیورسٹی روڈ پر ون ولنگ کرتے اور ریس لگاتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکل جا رہے تھے کہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث رحیم یارخان شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جسے ایکسڈینٹ قرار دے کر ہسپتال لایا گیالیکن شہری رحمان وفات پا چکا تھا۔زرائع کےمطابق ہر جمعہ کو دو گروپ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر )

 آپس میں ریس اور ون ولنگ کرنے یونیورسٹی کے سامنے آتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں گذشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد ون ولنگ کرتے ہوئے آپس میں ٹکرا ہو گیا جس کے باعث شہری رحمان کی موت واقع ہو گئی انتہائی تشویشناک بات یہ ہے کہ متعلقہ تھانہ کی پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے اور نہ ان ریسرز اور ون ولنگ کرنے والوں کو روکا جاتا ہے *رحیم یارخان شہر وگردونواح میں نواجوان لڑکوں کے گروپ بنےون ویلنگ اور ریس لگاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں مبینہ اطلاعات کے مطابق سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے