پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر معاشی انقلاب برپا کرےگی ‘ گیلانی 

پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر معاشی انقلاب برپا کرےگی ‘ گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ماموں کی وفات پر سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )

\ کھرل نے گیلانی ہاوس جاکر فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر سابق ایم این اے نواب لیاقت علی خان ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ ،حسنین خان کھرل بھی موجود تھے،سید یوسف گیلانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیگم بیلم حسنین کھرل اور ان کی والدہ ماجدہ بیگم نادرہ خاکوانی(مرحوم)کی پارٹی کے لیے وفاداری بھٹو خاندان کے ساتھ ہے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو بھٹو شہید،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور بیگم نصرت بھٹو جب بھی ملتان آتے تھے تو ان گھر میں رہائش پذیر ہوتے اور پارٹی کے مشاورتی اجلاس بھی ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوتے تھے،سیدیوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ یہ ہمارے پارٹی کے پورانے اور وفادار ساتھی ہیں پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ سہراتی رہے گی، اس موقع پر بیگم بیلم حسنین کھرل نے کہا کہ عام انتخابات 8 فروری کو جو ہو رہے ہیں اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین پارٹی امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے اپنا بھر پورکردار ادا کریں گی اور انشا اللہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگیں۔

بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+ سپیشل رپورٹر) کسی سے خیرات نہیں شفاف الیکشن، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )

 پیپلز پارٹی کا بنیادی حق ہے، نوا ز لیگ سے ترجیح سلوک نے سوالیہ نشانات کھڑے کر رکھے ہیں، وزیرداخلہ سمیت حکومتی مشنری لیگی قائدین کی بے گناہی ثابت کر نے پرلگی ہے، انتخابی مہم میں سرکاری وسائل فراہم کئے جارہے ہیں،بلاول بھٹو قوم کی واحد امید ہیں،ملک کو ترقی کی زشاہراہ پر گامزن کر نے کے لئے بلاول بھٹو کو وزیراعظم منتخب کرانا ہوگا،پیپلز پارٹی اقتدار میں آن کرمعاشی انقلاب برپا کریگی،چیئر مین پی ٹی آئی ”جو بو یا ۔ وہ کاٹ“ رہے ہیں ،ہم کسی کی کردار کشی کی بجائے انتخابی مہم چلارہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہارسابق وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین، قائد سینٹ اپو زیشن مخدو م سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ شب صو بائی راہنماءملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ،حاجی مہررمضان چندا، ضلعی راہنماﺅں سردار میاں عاطف سہو،سردار سمیع اللہ سہو، اظہرعلی بھنگو سے نجی تقریب میں ملاقات کے دوران کیا۔