تعلیم ‘ صحت نظام کو بہتر کرنیکی حکمت عملی تیار ‘ سید ذیشان اختر ‘ نصراللہ ناصر

تعلیم ‘ صحت نظام کو بہتر کرنیکی حکمت عملی تیار ‘ سید ذیشان اختر ‘ نصراللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(نمائندہ پاکستان) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار پی پی 254 سید ذیشان اختر نے کہا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )

ہے کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی، امن کی شاہراہ پر ڈال سکتی ہے، ہم سودی نظام کا خاتمہ کرینگے، عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے، ججز مساجد میں بیٹھ کر فیصلے کرینگے، ہم ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور صحت کے نظام کو بہتر کیا جائیگا، ملک کے وسائل اس کے حقیقی وارثان عوام پر خرچ ہونگے۔ وہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار این اے 168 ملک کامران کے انتخابی آفس کے افتتاح کے موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر شہر و امیدوار پی پی 253 نصراللہ ناصر نے کہا کہ حکمرانوں نے ادارے تباہ کیے، تعلیم و صحت کا نظام برباد ہے، ایک عام آدمی کیلئے پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ہر پانچواں شخص یرقان کا مریض ہے، ہر سال کینسر سے ڈیڑھ لاکھ اموات ہو جاتی ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا پیٹ پالنا اور بچوں کو سکول بھیجنا ناممکن ہوگیا۔ نگران حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں پر کاربند ہے۔