جلالپور میں خاتون قتل ‘ گرفتار ملزم کا 5دسمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا حکم 

جلالپور میں خاتون قتل ‘ گرفتار ملزم کا 5دسمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان(خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ایک خاتون کے قتل میں انٹرپول(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )

 کے ذریعے گرفتار ملزم کا5 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔حافظہ بی بی کے قتل میں مطلوب 1 اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔گزشتہ سال جلالپور پیر والا کے علاقے میں حافظہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا جس وہ جان کی بازی ہار گئی تھی اور اسکا 6 سالہ بیٹا فیصل بھی تیزاب گردی سے متاثر ہوا تھا۔ ۔تھانہ صدر جلالپور پیر والا نے دیگر ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم محمد ارشد ولد محمد بلال کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا۔ ملزم نے ڈیڑھ سال قبل سال 2022 میں اپنے ساتھیوں سے ملکر حافظہ بی بی کو اس کے گھر کوٹلہ چاکر دہیہ میں داخل ہوکر تیزاب پھینک دیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی تھی ملزم بعد میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو ریڈ نوٹس جاری کروا کر دبئی سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر جلالپور پولیس نے بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے ملزم کو دبئی سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کر لیا۔ تاہم عدالت نے مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے