سرکاری حج سکیم ‘بکنگ کل سے دوبارہ شروع

سرکاری حج سکیم ‘بکنگ کل سے دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (خصوصی رپورٹ) سرکاری حج سکیم2024ءہفتہ، اتوار بینکوں کی چھٹی کی وجہ سے بکنگ بند رہی، کل بروز پیر سے دوبارہ بکنگ کا آغاز ہو گا، سات دِنوں میں سات ہزار حج درخواستوں کی وصولی نے وزارت مذہبی امور کو بھی پریشان کر دیا۔سرکاری ڈالر سکیم میں(بقیہ نمبر35صفحہ6پر )

 صرف ساڑھے تین سو حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں گورنمنٹ نے سپانسر شپ سکیم میں ون ملین ڈ الر اکٹھا کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ سرکاری حج سکیم کی ہفتہ تک وصول ہونے والی تقریباً سات ہزار درخواستوں میں ڈالر سکیم کی درخواستیں بھی شامل ہیں ساری امیدیں اگلے آٹھ دنوں سے وابستہ12دسمبر تک درخواستوں کی وصولی ہو گی ،سپانسر شپ سکیم کی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر کامیاب قرار دیا جائے گا۔ریگولر سکیم کی قرعہ اندازی15دسمبر کو ہو گی حج درخواست کےلئے ریڈایبل پاسپورٹ جس کی میعاد 16دسمبر 2024ءہونا ضروری ہے۔

بکنگ