ایجوکیشن افسروں کی مٹھی گرم : ملتان : 1856رجسٹرڈسکولوں کا انکشاف ، صرف کاغذی آپریشن   

ایجوکیشن افسروں کی مٹھی گرم : ملتان : 1856رجسٹرڈسکولوں کا انکشاف ، صرف کاغذی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان میں 1856 غیر رجسٹرڈ سکولزکا انکشاف ہوا ہے ۔ طلباو طالبات کامستقبل داﺅ پر لگ گیا‘ افسران تعلیم نے خاموشی اختیار کرلی۔ معلوم ہواہے کہ ضلع ملتان میں غیر رجسٹرڈ سکولز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر اب 1856تک پہنچ چکی ہے۔ ملتان میں مجموعی طور پر1310پرائیویٹ سکولز رجسٹرڈہیں جبکہ 1856غیر رجسٹرڈ سکولزہیںجوکسی بھی طورپر پرائیویٹ سکو لز کے رولز و معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ان سکولز کی عمارتیں مطلوبہ معیار کے مطابق ہیں نہ سٹاف تعلیم یافتہ ہے نہ ہی دیگر تعلیمی سہولیات ہیں بلکہ گلی کوچوں میں گھروں(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

 میں غیر قانونی طور پرسکولز کھول کر انڈر میٹرک اور مڈل فیل معلمات کو 4000سے5000روپے تک ”تنخواہ “پر رکھا گیا ہے۔ان سکولز کے باہر ”رجسٹرڈ“ کے بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں ۔ان سکولز کو چیک کرنے کے لئے آنے والے افسران” مٹھی گرم کرکے“ چلے جاتے ہیں ۔ غیر رجسٹرڈ نجی سکولز مالکان کھل کھیل رہے ہیں اور نوٹ چھاپ رہے ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کے نام پر مذاق بند کیاجائے اور تمام غیر قانونی سکولز فوری طور پر بند کئے جائیں اور صرف رجسٹرڈ اورمطلوبہ تعلیمی معیار پرپورا اترنے والے سکو لز قائم رکھے جائیں ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے حکام نے موقف میںبتایا کہ ڈیڑھ سال قبل غیر رجسٹرڈ سکولز کی نشاندہی و کارروائی کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز( اے ای اوز) کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیںجنہوں نے آج تک کسی غیر رجسٹرڈ نجی سکول کی نشاندہی نہیں کی جس کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی۔حکام نے بتایا کہ صورتحال تشویشناک ہے‘ غیر رجسٹرڈ سکولز کے خلاف کارروائی ضروری ہے ۔اب وہی سکول باقی رہیں گے جو مطلوبہ معیار پر پورا اتریں گے اور رجسٹرڈ ہوں گے۔