ایک پاکستانی کی بیٹی ہونے کی خبروں پر بالآخر اداکارہ تبو نے بھی خاموشی تو ڑ دی

ایک پاکستانی کی بیٹی ہونے کی خبروں پر بالآخر اداکارہ تبو نے بھی خاموشی تو ڑ ...
ایک پاکستانی کی بیٹی ہونے کی خبروں پر بالآخر اداکارہ تبو نے بھی خاموشی تو ڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ویب ڈیسک)  ایک پاکستانی کی بیٹی ہونے کی خبروں پر بالآخر  بھارتی اداکارہ تبو نے بھی خاموشی تو ڑ دی اور  پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں جب تین سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور میں نے کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھا، میری والدہ سے طلاق کے بعد والد نے دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی اپنے والد سے نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز والد سے بہت بار مل چکی ہیں”۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ “میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ‘ہاشمی’ استعمال نہیں کیا جبکہ میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی، میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے”۔

واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی، اُن کی شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ان کی اور رضوانہ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اس جوڑی کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ “تبو” اور اُن کی بہن فرح ناز شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -