فینز نے حریم شاہ کو نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی

فینز نے حریم شاہ کو نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی
فینز نے حریم شاہ کو نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین نے اُنہیں نسیم شاہ سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیاپر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ مختلف پھولوں سے تیار کردہ خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔ٹک ٹاکر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آفیشل ایکس اکاوْنٹ کو ٹیگ کیا اور ساتھ میں “تھینک یو” بھی لکھا۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1730834083838857621

حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہوں نے نسیم شاہ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔ البتہ اُن کی مبہم پوسٹ نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر پھولوں کا یہ گلدستہ قومی کرکٹر نے اُنہیں دیا ہے تو کس وجہ سے دیا ہے۔ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ باقی سب ٹھیک ہے، نسیم شاہ والا مذاق نہیں۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ ’ہمارے لڑکے سے دور رہو‘۔

مزید :

تفریح -