تحریک انصاف کے اہم رہنما نے سائفر کیس میں صدر عارف علوی کو طلب کرنے کی درخواست کردی

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے سائفر کیس میں صدر عارف علوی کو طلب کرنے کی ...
تحریک انصاف کے اہم رہنما نے سائفر کیس میں صدر عارف علوی کو طلب کرنے کی درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  سائفر کیس میں صدر عارف علوی کو طلب کرنے کی درخواست کردی ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جس دوران  ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے عدالت کو کہا کہ ہمیں بتایا جائے ان کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 یا 2023 کے قانون کے تحت کیا جارہا ہے؟ ہمارے پروڈکشن آرڈر پر جیل انتظامیہ نے حکم عدولی کی ہے، ہماری ضمانت پر انتظامیہ نے عدالت میں ریکارڈ پیش نہیں کیا، ہمیں اس کیس میں ٹرائل کرنے کوشش جاری ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت کو کہاکہ صدر مملکت عارف علوی کو عدالت طلب کیا جائے، وہ عدالت میں حلف دے کر بتائیں انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا ترمیمی قانون منظور کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جہانگیر ترین جیسے لوگ نہیں کہ بڑے وکیل کی خدمات حاصل کرسکوں، عمران خان مشہور شخصیت ہیں نامور وکلا ان کے کیس کی پیروی کررہے ہیں۔

 عدالت نے شاہ محمود قریشی سے کہاکہ  آپ یہ بات سن لیں آپ کا اعتراض ختم ہوچکا ہے، آج میڈیا اور پبلک عدالت میں موجود ہے، آپ کو سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، آپ کا اور عمران خان کا ٹرائل الگ نہیں کیا جاسکتا یہ کیس انٹر لنک ہے۔

جج کا کہنا تھاکہ صدر مملکت نے جو قانون منظور کیا ہے اس کی کوئی شک آپ کے کیس میں لاگو نہیں ہورہی، آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق پانچ اور شق 9 کے تحت ہوگا، عدالت میرٹ پر اپنی کارروائی کررہی ہے۔سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عدالت کو بتایا سائفر کیس کی بطور وزیر اعظم انکوائری کا آرڈر کیا، اس کیس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے ورکرز اور قیادت کو بھیڑ بکریوں کی طرح جیل میں بند کردیا گیا ہے اور نواز شریف کو لندن سے پاکستان واپس لایا گیا۔

عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -