جیل میں بند عمران خان کا تازہ بیان سامنے آگیا

جیل میں بند عمران خان کا تازہ بیان سامنے آگیا
جیل میں بند عمران خان کا تازہ بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کا تازہ بیان سامنے آگیا، ان کاکہناتھاکہ ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت اڈیالا جیل میں کی۔عمران خان نے سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت میں بیان دیا کہ بطور وزیراعظم سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا، اس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمارے ورکرز اور قیادت کو بھیڑ بکریوں کی طرح جیل میں بند کردیا گیا ہے اور نواز شریف کو لندن سے پاکستان واپس لایا گیا۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کل (پیر ) تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -