اسرائیلی حملے میں غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید

اسرائیلی حملے میں غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید
اسرائیلی حملے میں غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن  لائن)اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت  کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

 بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے  الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔ 

e950850deecbd2d376872e13ac04a2a9


 
 سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔

 سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور  اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔