معروف بھارتی ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف بھارتی ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر ...
معروف بھارتی ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کے مشہور اداکار کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبول ترین بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فیڈنس کو دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ دنیش فیڈنس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دنیش فیڈنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد اب وینٹی لیٹر پر موجود ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمعہ کی شب اداکار کی حالت نازک تھی لیکن اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ 

بھارتی ٹی وی چینل پر دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ڈرامے سی آئی ڈی کے عملے اور کاسٹ کو بھی فوری طور پر  دنیش کی صحت سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد اداکار کی عیادت کے لیے ٹیم ہسپتال پہنچی۔

اداکار کی صحت کے حوالے سے اس خبر نے ان کے مداحوں کو خاصہ پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر دنیش فیڈنس کی صحت مندی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ایک مختصر کردار میں نظر آچکے ہیں۔

سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھارت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔

مزید :

تفریح -