24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 97نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 97نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 97نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران 97نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ علی جان  کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 61نئے مریض سامنے آئے،گوجرانوالہ 11، ملتان 10، فیصل آبادمیں ڈینگی کے 4مریضوں کی تصدیق ہوئی،راولپنڈی اور شیخوپورہ میں 2،2مریضوں میں ڈینگی وائرس مثبت آیا۔

اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا، سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کیلئے شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ۔