ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں

ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
 ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
سورس: Instagram/haniaheheofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں بھارتی میڈیا پر چلنے لگیں۔

ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس نے بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔دراصل، گزشتہ کچھ دنوں سے ہانیہ عامر کی بادشاہ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، دونوں فنکاروں کی دبئی میں شاپنگ کرتے اور ریستوران میں مشروب انجوائے کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اب ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بادشاہ اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں کسی ریستوران میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہی ہیں جبکہ بھارتی گلوکار اُن کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

17f9420c07fb1a14776450ca8c8e63f3

ایک ویڈیو میں وہ بادشاہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں اور گلوکاری کرکے خوب ہنسی مذاق کررہی ہیں جبکہ ایک گروپ فوٹو میں ہانیہ اور بادشاہ کے ہمراہ بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی تصاویر اور ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بھارتی میڈیا نے یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ یہ دونوں شوبز شخصیات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

9884695f6c5a9ec062fa87ecf57ed312

مختلف بھارتی ویب سائٹس پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی تصاویر کے ساتھ یہ سوال اُٹھایا جارہا ہے کہ کیا ہانیہ عامر اور بادشاہ صرف دوست ہیں؟ یا پھر اُن کی دوستی محبت کے رشتے میں بدل گئی ہے؟

a66d5cca004637ac08220c0603fa6edb

واضح رہے کہ ان دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں اور خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آرہی ہیں۔

مزید :

تفریح -