محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا ...
محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز "کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے،میٹ ایکسپورٹرز وفد نے لائیو سٹاک پروڈکشن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں، محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

محسن نقوی نے مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے،گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا،  میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنےسے فارمر خوشحال ہو گا۔