عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی

عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی
عاشق نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں عاشق نے اپنی 20 سالہ گرل فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش کی تصویر واٹس ایپ سٹیٹس پر اپ لوڈ کر دی , پولیس نے بتایا کہ ملزم نے نرسنگ کی طالبہ کو تمل ناڈو کے شہر چنئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں قتل کیا۔

اے آر وائی نیوز  نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ قتل کا واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب ملزم کی ایک دوست نے اس کے واٹس ایپ سٹیٹس پر مقتولہ کی لاش کی تصویر دیکھی۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد ہوٹل کے کمرے سے لاش کو قبضے میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ نرسنگ کی طالبہ تھی اور ملزم کے ساتھ اس کا تعلق پانچ سال پُرانا تھا، انہوں نے ہوٹل کا کمرہ کرائے پر لیا تھا جہاں وہ کچھ دنوں سے ساتھ رہ رہے تھے۔

مقتولہ تین دن سے کلاس نہیں لے رہی تھی جس کی وجہ معلوم کرنے کیلیے اس کی سہیلی نے دیگر سہیلیوں سے رابطہ کیا۔ اس کو پتا چلا کہ دونوں چنئی کے ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔لڑکی کی سہیلی نے ملزم کا واٹس ایپ سٹیٹس دیکھا تو اس کے ہوش اُڑ گئے جس میں خون میں لت پت لاش کی تصویر لگائی گئی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے تفتیش میں اعترافِ جرم کیا۔ اس نے بتایا کہ متقولہ مجھ پر دیگر لڑکیوں سے رابطہ رکھنے پر شک کرتی تھی جس کی وجہ سے ہم دونوں میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق جوڑے نے ایک نومولود بچے کو گود بھی لیا تھا۔