لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم ...
لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا ہے کہ لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کر سکتے ہیں،لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

دبئی میں نگران وزیراعظم نے پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے،پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے،ماحول اور پانی کے چیلنجز سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں،محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی ترقی کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔