تحریک انصاف کے مزید ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی سامنے آگئی

تحریک انصاف کے مزید ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی سامنے آگئی
تحریک انصاف کے مزید ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی سامنے آگئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کو ڈیل آفر نہیں کی جا رہی، پارٹی کے مزید ٹکڑے ہونگے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہیے تھا، وہ خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں اور نوازشریف کو انتخابات پلیٹ پر رکھ کر دے دیئے گئے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ بد نصیبی ہے کہ اپنے ہاتھ سے اپنے گھر کو آگ لگا دی گئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پوری پارٹی متحد تھی تاہم اب بہت سارے دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ استحکام پاکستان اور پرویز خٹک کی پارٹی کے بعد پی ٹی آئی کے مزید ٹکڑے ہوں گے، وکلاءکے اندر 5 گروپ ہیں،پھر بیگم صاحبہ ہیں، پھر بہنیں ہیں ، پھر ورکرز ہیں، پھر جو سیاستدان ہیں۔

فیصل ووڈا نے کہاکہ ان میں سے کچھ اپنی جماعتیں بنائیں گے کچھ دوسری جماعتوں میں چلے جائیں گے،سابق چیئرمین ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی ڈیل آفر نہیں کی جا رہی۔