دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی
دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی ) پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نے انجن میں آگ لگنے سے ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 نے صبح 5 بجکر چار منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا ۔

حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 276 مسافر سوار تھے طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن ٹیم فوری پہنچی اور کپتان سمیت فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں جبکہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔