لندن؛ گھر میں آتشزدگی، بھائی کو بچانے کی کوشش میں پاکستانی نوجوان خود آگ کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق

لندن؛ گھر میں آتشزدگی، بھائی کو بچانے کی کوشش میں پاکستانی نوجوان خود آگ ...
لندن؛ گھر میں آتشزدگی، بھائی کو بچانے کی کوشش میں پاکستانی نوجوان خود آگ کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی ویسٹ یارکشائر کاؤنٹی کے بریڈفورڈ لٹل ہارٹن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

برطانوی خبر میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ فنچ سٹریٹ میں ہفتے کی صبح 5 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جب گھر کی بالائی منزل میں آگ لگی۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنے بھائی کوبچانے بالائی منزل پرگیا جہاں آگ کی لپیٹ میں آگیا، نوجوان کا بھائی پہلے ہی کھڑکی سےچھلانگ لگاکرباہر آچکا تھا جس کے باعث وہ آتشزدگی سے محفوظ رہا۔

 رپورٹس کے مطابق جب آگ لگی تب گھر میں موجود ایک آدمی، ایک بچہ اور خاتون پہلے ہی گھر سے باہر آچکے تھے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آگ ای سگریٹ کے چارجر سے لگی، البتہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔