پشاور میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نہر میں چھپ گیا لیکن گئی گھنٹوں بعد باہر نکلا تو کیا ہوا؟ خبرآگئی

پشاور میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نہر میں چھپ گیا لیکن گئی گھنٹوں بعد باہر ...
پشاور میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزم نہر میں چھپ گیا لیکن گئی گھنٹوں بعد باہر نکلا تو کیا ہوا؟ خبرآگئی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پشاور پولیس نے بھی ملزم کو ہر حال میں گرفتار کرنے کی ٹھانی ہوئی تھی اور پولیس اہلکار کافی دیر تک ملزم کا انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی ملزم نہر میں پانی سے باہر نکلا تو پولیس نے اسے گرفتار کر کے  تھانے منتقل کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پیش آیا، جیسے ہی پولیس ملزم کو  پکڑنے پہنچی تو گرفتاری کے ڈر سے بچنے کیلئے ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبد اللہ کا تعلق افغانستان ہے، ملزم رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے اشتہارات بھی لگا رکھے تھے۔