عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی مگر کس سے؟ بڑا دعویٰ

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی مگر کس سے؟ بڑا ...
عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی مگر کس سے؟ بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار  و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، یہ دعویٰ بلاگر عرفانستان نے کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ کرن اشفاق نے لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین سے دودسری شادی کی ۔ 

جیو نیوز کے مطابق  اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج  عرفانستان نے دی۔ مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے عرفانستان نے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ کرن کی دوسری شادی ایک بزنس مین سے لاہور میں ہوئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ تاحال کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

عرفان کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا کے کئی دیگر پیجز اب اس خبر کو شیئر کر رہے ہیں جس پر مداح کرن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ  ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے  18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

مزید :

تفریح -