گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،نگراں وزیراعظم

گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،نگراں وزیراعظم
گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،نگراں وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی  گئی ہے۔

دبئی سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی اور کہا ہے کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -