ٹریفک پولیس پنجاب نے ریکارڈ قائم کردیا

ٹریفک پولیس پنجاب نے ریکارڈ قائم کردیا
ٹریفک پولیس پنجاب نے ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس کا اجراء کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ لاہور میں 24000 سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔ٹریفک پولیس نے رش کے مدنظر لائسنسنگ سینٹرز میں سٹاف کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایکسڑا ڈیوٹی ٹائم بھی بڑھا دیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں 02 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے۔ 82 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی۔ 19 ہزار 761 شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ 18 ہزار 312 نے لائسنس کی تجدید کروائی۔ 1623 انٹرنیشنل لائسنس، 01 ہزار 817 ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -