غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو شاید سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں،انوار الحق کاکڑ

غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو شاید سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں،انوار الحق کاکڑ
غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو شاید سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں،انوار الحق کاکڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اگر غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو  میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ شاید پھر سرحدی بندشیں بھی ختم ہوجائیں،پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔

انٹرویو میں وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان تارکین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، سماجی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے غیر قانونی تارکین کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔

de83cbc952b3800f74a5a07854f438e8

مزید :

قومی -اہم خبریں -