دانیال عزیز اور احسن اقبال کا اختلاف طول پکڑنے لگا، خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے

دانیال عزیز اور احسن اقبال کا اختلاف طول پکڑنے لگا، خواجہ سعد رفیق بھی بول ...
دانیال عزیز اور احسن اقبال کا اختلاف طول پکڑنے لگا، خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا اپنی ہی پارٹی کے رہنما دانیال عزیز سے ہونیوالا تنازع طول پکڑتا جارہا ہے اور اب اس تنازعے کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دانیال عزیز کو کوئی شکایت ہے تو وہ حق سے کریں پارٹی لیڈر شپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے، علاقائی سیاسی معاملے کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

مزید :

سیاست -