رنبیر کپور اور دیگر اداکاروں نےفلم’’ اینیمل‘‘ میں کام کا کتنا معاوضہ لیا

رنبیر کپور اور دیگر اداکاروں نےفلم’’ اینیمل‘‘ میں کام کا کتنا معاوضہ لیا
رنبیر کپور اور دیگر اداکاروں نےفلم’’ اینیمل‘‘ میں کام کا کتنا معاوضہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہٹ فلم اینیمل میں کام کے لیےبالی وڈ سٹار رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا منڈانا اور انیل کپور کوملنے والے معاوضے سے متعلق بھارتی میڈیا پر رپورٹ جاری ہوئی ہے ۔   

رپورٹ کے مطابق بوبی دیول جو فلم میں ولن کا رول کر رہے ہیں ہے انہیں صرف 4 سے 5 کروڑ روپے ملے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا کو 4 کروڑ اور انیل کو 2 کروڑ روپے ملے ہیں۔ رنبیر کپور کے معاوضے سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی فیس کا ایک حصہ اس گینگسٹر ڈرامہ فلم کی پروڈکشن معیار کو بہتر بنانے کے لیے انویسٹ کر دیا تھا۔ اب اضافی طور پر وہ فلم کے منافع سے شیئر لیں گے۔

 یاد رہے کہ موجودہ مارکیٹ میں رنبیر فی فلم 70 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ وہ مووی پروجیکٹس کے تخلیقی اور لاجسٹک پہلوؤں (جس میں منصوبہ بندی اور انتظامی معاملات) شامل ہوتے ہیں اس میں سرگرمی سے مصروف عمل رہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے اینیمل کے پروڈیوسرز بھوشن کمار اور سندیپ ریڈی وانگا کی مدد کے جذبے کے طور پر اپنی ایکٹنگ فیس پچاس فیصد کم کر دی تھی۔

مزید :

تفریح -